واٹس ایپ صارفین اب خود کو بھی پیغامات بھیج سکیں گے

Published On 31 August,2022 02:51 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نئے فیچر اور ایپ کی بہتری کے لئے کام کرتا رہتا ہے، ملٹی ڈیوائس کے اپ گریڈ ورژن تیار کرنے کے اعلان کے بعد اب ایپ صارفین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے کچھ نیا متعارف کرانے جارہی ہے۔

بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن آنے والے کچھ روز میں صارفین کے لئے اپنی ہی چیٹ متعارف کرائے گی، یعنی صارفین ایس ایم ایس کی طرح واٹس ایپ پر بھی خود کو میسجز بھیج سکیں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ سکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارفین کا اپنا نمبر  You  کے نام سے نظر آئے گا جس پر آپ کوئی بھی میسج کرسکیں گے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ ، آئی فون اور ویب کے صارفین کے لیے بیک وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، البتہ فی الحال یہ فیچر کب تک متعارف ہوگا، اس بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں۔
 

Advertisement