لاہور: (دنیا نیوز) حالیہ دنوں میں میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لئے کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لئے ایک اور فیچر پیش کردیا گیا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو تصاویر کے لئے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانا آسان ہوگا۔
ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ سکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیچے ’’فوٹو‘‘ اور ’’ویڈیو‘‘ کا آپشن ہوگا جس کے تحت آسانی سے تصاویر اور ویڈیوز میں صارف سوئچ کرسکیں گے۔
اس فیچر تک رسائی فی الحال کچھ صارفین کے لئے نہیں ہوگی تاہم آئندہ کچھ عرصے تک اسے تمام افراد استعمال کرسکیں گے۔