ٹوئٹر ملازمین کے ڈیوٹی اوقات بڑھا کر سہولیات کم کر دی گئیں

Published On 12 November,2022 03:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر ملازمین کے ڈیوٹی اوقات زیادہ جبکہ سہولیات کم کر دیں۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر سٹاف سے اپنی پہلی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے 12 گھنٹے کی شفٹ اور سہولیات محدود کرنے کے متعلق متعدد انتباہ جاری کئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اس سے قبل سٹاف کو ایک ای میل میں گھر سے کام کرنے کی پالیسی کے ختم کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

ایلون مسک نے اپنی ای میل میں کہا تھا کہ تمام ملازمین کو ہر ہفتے کم از کم 40 گھنٹوں کے لیے آفس میں ہونا لازمی ہوگا، سوائے ان لوگوں کے جو آفس آنے کے قابل نہ ہوں۔

کمپنی مالک کی جانب سے تازہ ترین بیان میں کیا جانے والا کم سے کم تقاضہ دگنے سے زیادہ ہے، نئے 8 ڈالر تصدیقی فیچر پر کام کرتے ہوئے کچھ ٹوئٹر منیجرز نے سٹاف کو ہفتے میں 84 گھنٹے یا ہفتے کے ساتوں دن 12 گھنٹے کی شفٹ کرنے کے لئے کہا۔

ایلون مسک کے مالک نے واضح کیا کہ اب کمپنی میں مفت کھانے جیسی کچھ ہی سہولیات میسر ہوں گی، اگر ٹوئٹر نے پیسے بنانا شروع نہیں کیے تو کمپنی دوالیہ ہو سکتی ہے۔

 

Advertisement