ٹویٹر نے 3 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کر دیا

Published On 05 November,2022 04:43 pm

سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے 3 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا ۔

اے ایف پی کے ذریعہ دیکھی گئی اندرونی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ٹویٹر کے 7500 ملازمین میں سے تقریباً 50 فیصد ملازمین ایلون مسک کے فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں اور کمپنی کے کمپیوٹر اور ای میل تک فوری طور پر رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ایلون مسک کے ٹویٹر کی خرداری مکمل ہونے کے چند روز میں ہی ٹویٹر نے دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی دفاتر تک رسائی بند کر دی تھی، ملازمین کو ای میل کے ذریعے اپنی قسمت کی خبر کا انتظار کرنے کے لیے گھر پر رہنے کو کہا گیا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز 3 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرفی کے برقی خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
 

 
Advertisement