ٹویٹر کے بعد فیس بک نے بھی ملازمین کو برطرف کرنے کی ٹھان لی

Published On 07 November,2022 11:01 am

نیویارک: (دنیا نیوز) ٹویٹر کے بعد فیس بک نے بھی ملازمین کو برطرف کرنے کی ٹھان لی، امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے کمپنی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق میٹا رواں ہفتے بڑے پیمانے پر ملازمین کی برطرفی کی تیاری کر رہا ہے جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوں گے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملازمین کو معاملے کا علم ہے جبکہ برطرفیوں کا اعلان نو نومبر کو متوقع ہے، سوشل میڈیا کمپنی نے جون میں انجنیئرز کی ملازمتوں کے منصوبے میں تیس فیصد کمی کی تھی۔

مارک زکربرگ نے بھی ملازمین کو معاشی بدحالی سے نمٹنے کے لئے خبردار کیا تھا۔

 

Advertisement