ٹوئٹر پر فرضی اکاؤنٹس، ایلون مسک نے نیا فیصلہ کرلیا

Published On 10 November,2022 09:42 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) ٹیسلا کے بانی اور حال ہی میں ٹوئٹر خریدنے والے ایلون مسک نے ایسے صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنے یا وارننگ کا نشان لگانے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے اپنے اکاؤنٹس کا نام بدل کر ایلن مسک رکھ لیا اور ارب پتی مالک کا تمسخر اڑاتے رہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایسے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو خبردار کیے بغیر معطل کردیا جائے گا جن کے پروفائل میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ پیروڈی اکاؤنٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پروفائل میں موجود پیروڈی اکاؤنٹس کی عبارت ظاہر نہ کی گئی تو اُن کی کمپنی اس فرضی اکاؤنٹس کو بند کرنے میں حق بجانب ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ٹوئٹر انتطامیہ ایسا کرنے والوں کو وارننگ دیتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ نئے مالک کا کہنا ہے کہ اب اکاؤنٹ کی معطلی فوری طور پر ہوگی اور صارف کو کوئی وارننگ بھی نہیں دی جائے گی۔
 

Advertisement