ٹویٹر کا غیرواضح پیروڈی اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا اعلان

Published On 08 November,2022 11:34 am

سان فرانسسکو: (دنیا نیوز) ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ ایسے ٹویٹر اکاؤنٹس کو وارننگ دیئے بغیر معطل کر دیا جائے گا جن کے پروفائل میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ پیروڈی اکاؤنٹس ہیں۔

ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے ماضی میں ہم اکاؤنٹ کو معطل کرنے سے پہلے ایک وارننگ دیتے تھے، اب ہم بڑے پیمانے پر تصدیق کا عمل شروع کر رہے ہیں اور کوئی وارننگ نہیں دی جائے گی، اکاؤنٹ کا نام بدلنے پر اکاؤنٹ کے تصدیق شدہ ہونے کا نشان عارضی طور غائب ہو جائے گا۔

امریکہ کی مشہور کامیڈین کیتھی گرفن اور این ایف ایل کھلاڑی کرس کلوی سمیت کئی صارفین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کا نام بدل کر ایلون مسک رکھ لیا تھا اب ایسے اکاؤنٹس کو یا تو معطل کر دیا گیا ہے یا ان پر وارننگ چسپاں کر دی گئی ہے۔

 

Advertisement