ٹوئٹر دیوالیہ ہونے کے قریب، ایلون مسک نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے

Published On 11 November,2022 08:58 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے دیوالیہ ہونے کا امکان بڑھ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک اور ایلون مسک نے جمعرات کو مزید سینئر ایگزیکٹوز کے استعفوں کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دیوالیہ ہونے کا امکان ظاہر کیا۔

بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا کہ کمپنی کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے کے دو ہفتے بعد مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو کال پر بتایا کہ وہ دیوالیہ ہونے کو مسترد نہیں کر سکتے۔

دو ایگزیکٹوز یول روتھ اور رابن وہیلر جنہوں نے بدھ کے روز مسک کے ساتھ ٹوئٹر اسپیس چیٹ کو ماڈریٹ کیا انہوں نے مشتہرین کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی اور استعفیٰ دے دیا ہے، روتھ اور وہیلر نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

قبل ازیں جمعرات کو ٹوئٹر کی چیف سکیورٹی آفیسر لیا کسنر نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ٹوئٹر کے سلیک میسجنگ سسٹم پر اس کی پرائیویسی ٹیم کے ایک وکیل کے ذریعہ پوسٹ کیے گئے ایک اندرونی پیغام کے مطابق چیف پرائیویسی آفیسر ڈیمین کیرن اور چیف کمپلائنس آفیسر ماریان فوگارٹی نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
 

Advertisement