ایلون مسک کا ٹوئٹر پر معطل اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے عام معافی کا فیصلہ

Published On 25 November,2022 12:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ایلون مسک نے ٹوئٹر پر معطل اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے عام معافی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے مطابق ٹوئٹر پر معطل اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے عام معافی دینے کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق معطل اکاؤنٹس کی بحالی سے متعلق سروے ایلون مسک نے ٹوئٹرپر بدھ کے روز جاری کیا تھا جس میں 31 لاکھ سے زائد صارفین نے رائے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 72 فیصد سے زائد ٹوئٹر صارفین نے معطل اکاؤنٹس کی بحالی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بحالی کا حکم دیا تھا۔
 

Advertisement