ناسا کا خلائی جہاز '' اورین '' چاند کے گرد چکر لگا کر 26 دن بعد واپس آگیا

Published On 12 December,2022 05:34 am

لاس اینجلس : (ویب ڈیسک ) ناسا کا خلائی جہاز '' اورین '' چاند کے گرد چکر لگا کر 26 دن بعد زمین پر واپس آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کا تیار کیا گیا جدید ترین خلائی جہاز اورین چاند کے گرد چکر لگا کر 26 دن بعد کامیابی سے زمین پر واپس آگیا ہے جبکہ اورین کو میکسیکو کے قریب بحرالکاہل میں اتارا گیا ہے۔

ناسا حکام کا کہنا ہے کہ یہ آزمائشی پرواز تھی اس میں کوئی انسان موجود نہیں تھا، 2024 میں جانے والی پرواز میں خلاباز موجود ہوں گے، اورین کو ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر لے جایا جائے گا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناسا کے آفیشل اکاؤنٹ سے خلائی جہاز کے اترنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس کے ساتھ کیپشن تحریر کیا گیا کہ   خلا میں 1.4 ملین میل کا سفر کرنے، چاند کے گرد چکر لگانے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد اورین سپیس کرافٹ گھر واپس آگیا۔

Advertisement