ٹک ٹاک میں سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے ’اسٹیم‘ فیڈ متعارف

Published On 16 March,2023 03:19 am

بیجنگ : ( ویب ڈیسک ) دنیا کی مقبول ترین شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک میں طالب علموں سمیت سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ’اسٹیم‘ فیڈ متعارف کرا دیا گیا۔

ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ کو فوری طور پر دنیا کے چند ممالک میں متعارف کرایا ہے، تاہم اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ’اسٹیم‘ یعنی ’سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ‘ کے موضوعات پر بنائی جانے والی تمام ویڈیوز اب صارفین کو اسی فیڈ میں نظر آئیں گی۔

کمپنی کے مطابق ’اسٹیم‘ فیڈ صارفین کو دوسری فیڈز کے ساتھ ہی نظر آئیں گی، یعنی صارفین سپورٹس، فیشن اور ڈانس کے فیڈز کے ساتھ اب اسٹیم کی فیڈ بھی دیکھ سکیں گے۔

انتطامیہ نے بتایا کہ ’اسٹیم‘ فیڈ میں مواد کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹک ٹاک نے انٹرنیشنل فیکٹ چیکر تنظیم ’پوائنٹر‘ اور ’کامن سینس نیٹ ورک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو کہ مواد کی تفتیش کریں گے اور غلط مواد کو ہٹائیں گے۔

Advertisement