فیس بک کمپنی میٹا کا مزید 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

Published On 15 March,2023 09:09 am

سان فرانسسکو : (ویب ڈیسک ) فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے معاشی دباؤ کے سبب رواں سال مزید دس ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کا اپنے ملازمین کے نام ای میل میں کہنا تھا کہ میٹا کمپنی اگلے چند مہینوں میں 10 ہزار ملازمتیں ختم کردے گی۔

میٹا سربراہ کے مطابق ملازمین کی کٹوتیاں مڈل منیجمنٹ  سطح سے کی جائیں گی، زیادہ تر کٹوتیوں کا اعلان اپریل اور مئی میں کیا جائے گا اور کچھ معاملات سال کے آخر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے بعد دنیا بھر کے معاشی حالات میں تبدیلی سے میٹا کمپنی کو بھی سخت معاشی دباؤ کا سامنا ہے۔

میٹا کمپنی نے گزشتہ سال نومبر میں بھی گیارہ ہزار ملازمین کی کٹوتیوں کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement