میٹا کی ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم جلد متعارف کرانے کی تصدیق

Published On 14 March,2023 04:55 am

کیلی فورنیا: ( ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم جلد متعارف کرانے کی تصدیق کر دی۔

رپورٹس کے مطابق میٹا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کمپنی ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم بنانے میں مصروف ہے اور ماہرین کا کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، ڈی سینٹرلائیزیشن ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کو جلد متعارف کرایا جائے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس وقت میٹا جس پلیٹ فارم کو تیار کرنے میں مصروف ہیں اس کا کوڈنگ نام ’ پی 92 ‘ ہے لیکن اس کا اصلی نام کچھ اور رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر کے مقابلے کے لیے بنایا جانے والا پلیٹ فارم بلکل ٹوئٹر جیسا نہیں ہوگا تاہم اس کے مرکزی فیچرز ٹوئٹر جیسے ہی ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ’ پلیٹ فارمر‘ جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فیس بک کی مالک کمپنی ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ بنانے میں مصروف ہے۔

Advertisement