پیرا شوٹ نے طیارے کو کریش ہونے سے بچا لیا

Published On 13 March,2023 02:20 pm

برازیلیا: (ویب ڈیسک)برازیل میں ایک طیارے کو پیرا شوٹ کی مدد سے کریش ہونے سے بچا لیا گیا۔

برازیل کے شہر بیلو ہوریزونٹے کے قریب ایک چھوٹے طیارے کے انجن خراب ہو گئے تھے، انجن خراب ہونے پر یہ طیارہ جنگل سے چھپی پہاڑیوں سے ٹکرانے والا تھا مگر ایک ڈیوائس Cirrus Airframe Parachute System نے اس پر سوار عملے اور مسافروں کو بچا لیا۔

اس طیارے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اسے پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر کریش لینڈنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

طیارے پر 4 بالغ افراد اور 2 بچے سوار تھے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، یہ سب Cirrus ایس آر 22 نامی سنگل انجن طیارے پر سفر کر رہے تھے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب Cirrus طیارے کو پیرا شوٹ سسٹم سے بچایا گیا جو کہ بنیادی طور پر عملے کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ طیارے کو زمین سے ٹکرانے سے ہونے والے نقصان سے تحفظ فراہم نہیں کرتا۔

 

Advertisement