دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ ’ٹیران ون‘ اڑان کیلئے تیار

Published On 13 March,2023 03:33 am

کیلیفورنیا : ( ویب ڈیسک ) دنیا کا پہلا میتھین فیول استعمال کرنے والا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ ’ٹیران ون‘اپنی پہلی اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹس کے مطابق ’ٹیران ون‘ نے بدھ کے روز اڑان بھرنا تھی لیکن درجہ حرارت کے مسائل کی وجہ سے اسے آخری لمحات میں ملتوی کر دیا گیا تھا اور اسکی لانچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ٹیران 1 اپنی پہلی پرواز کے لیے زیادہ وزن لے کر اڑان نہیں بھرے گا لیکن جلد ہی یہ راکٹ 2 ہزار 755 پاؤنڈ تک کا وزن رکھنے کے قابل ہو جائے گا، راکٹ کی لمبائی 110 فٹ ہے۔

کیلیفورنیا کے شہر لانگ بیچ کی کمپنی کے مطابق یہ اب تک کا سب سے بڑا تھری ڈی پرنٹڈ پروجیکٹ ہے جس کا مقصد ایسا راکٹ تیار کرنا ہے جو 95 فیصد تھری ڈی پرنٹڈ ہو۔

امریکی کمپنی کو راکٹ لانچ کرنے میں 7 سال لگے اور ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ راکٹ لانچ ہونے کے بعد مستقبل میں کیا تبدیلیاں لائے گا۔

Advertisement