نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستانی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

Published On 11 March,2023 02:41 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) مشہور آن لائن سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی جانب سے پاکستانی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔

رپورٹس کے مطابق نیٹ فِلکس کی جانب سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں کیا گیا ہے جہاں پر آن لائن پلیٹ فارم اپنے سب سے سستے سبسکرپشن پیکجز متعارف کروائے گا۔

پاکستانی صارفین کیلئے نیٹ فلکس کے سبسکرپشن چارجز تقریباَ 1 اعشاریہ 6 ڈالرز ہوں گے جبکہ سوئٹزرلینڈ جیسے ملک میں لوگوں کو نیٹ فلیکس کے معیاری پیکیج کیلئے10 اعشاریہ 92ڈالزر کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے پہلے ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نیٹ فلکس نے مزید صارفین کو راغب کرنے کے لیے دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں اپنی ماہانہ فیس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement