مختلف ممالک میں انسٹاگرام کی سروس کچھ دیر متاثر رہنے کے بعد بحال

Published On 10 March,2023 03:46 am

کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) دنیا کے مختلف ممالک میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی سروس کچھ دیر متاثر رہنے کے بعد بحال ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کی سروس اچانک ڈاؤن ہونے کے باعث امریکا میں 46 ہزار سے زائد صارفین کو انسٹاگرام کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

انسٹاگرام کی بندش سے متعلق برطانیہ سے تقریباً 2 ہزار صارفین جبکہ بھارت اور آسٹریلیا سے ایک ہزار سے زائد صارفین کی شکایات موصول ہوئیں۔

انسٹاگرام کی بندش کے باعث سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میمز اور تبصروں کے علاوہ کئی صارفین نےسوشل میڈیا سروس کی بندش کی اطلاع دی۔

بعدازاں فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے لوگوں کو انسٹاگرام تک رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے اس مسئلے کو ہر ایک کے لیے حل کر دیا ہے۔