ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کا نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

Published On 09 March,2023 04:23 am

بیجنگ : ( ویب ڈیسک ) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم پر پیسے کمانے کا ’ نیا سیریز ‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق سیریز فیچر کو باضابطہ طور پر آئندہ چند ماہ میں پیش کردیا جائے گا جبکہ فیچر کے تحت مواد تخلیق کار اپنی خصوصی ویڈیوز کے ذریعے براہ راست پیسے کما سکیں گے تاہم فیچر استعمال کرنے کے لیے ایپلی کیشن انتطامیہ کو فیس ادا کرنی ہوگی۔

ایپلی کیشن کے مطابق صارفین اپنی ویڈیوز تک رسائی کے لیے دوسرے صارفین سے ایک سے 190 ڈالر تک کی فیس وصول کرنے کے اہل ہوں گے ، انہیں ایک سے زائد سیریز بنانے کی اجازت ہوگی اور اپنی مرضی کے مطابق سیریز کو نام بھی دے سکیں گے۔

خیال رہے کہ اس وقت تک ٹک ٹاک پر بہت ہی محدود فیچرز دستیاب ہیں جن سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، تاہم اب ایپلی کیشن نے بڑے پیمانے پر سیریز فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔