ناسا نے سورج کے ماحول پر تحقیق کرنیوالا خلائی جہاز دوبارہ فعال کر دیا

ناسا نے سورج کے ماحول پر تحقیق کرنیوالا خلائی جہاز دوبارہ فعال کر دیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آئی بیکس خرابی کے باعث زمین کے سگنل کا جواب نہیں دے رہا تھا، مارچ میں ماہرین نے مسلسل دو روز تک اسے ہدایات اور ری بوٹ کیا جس کے بعد آخرکار 2 مارچ کو اس نے ردِ عمل ظاہر کیا اور اب یہ خلائی جہاز مکمل فعال ہو کر کام کر رہا ہے۔

اس وقت ناسا کا یہ خلائی جہاز ہیلیو سفیئر کے قریب موجود ہے، ہیلیو سفیئر سورج کی ایسی بیرونی بلبلہ نما پرت ہے جس میں میگنیٹو سفیئر اور سورج کی انتہائی بیرونی تہہ پائی جاتی ہے، آئی بیکس خلائی جہاز کو سورج کی اسی خاصیت پر تحقیق کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

سیٹلائٹ کے فعال ہونے کا باقاعدہ اعلان 6 مارچ کو کیا گیا، ناسا کا کہنا ہے کہ آئی بیکس نامی خلائی جہاز کا پورا نظام معمول کے تحت کام کر رہا ہے، اس خلائی جہاز کو 2008ء کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔