ٹوکیو : (ویب ڈیسک ) جاپان کا فلیگ شپ ایچ 3 راکٹ فنی خرابی کے باعث ایک بار پھر اڑان بھرنے میں ناکام ہو گیا جس کے بعدجاپان ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے اسے خود کو تباہ کرنے کی کمانڈ دے دی ۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق جے اے ایکس اے نے کہا کہ یہ فیصلہ ایجنسی کے ماہرین کے اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد کیا گیا کہ مشن کامیاب نہیں ہو سکتا۔
جاپان نے خلا تک اپنی آزادانہ رسائی کو بڑھانے اور ایلون مسک کےسپیس ایکس سمیت حریفوں سے عالمی لانچ مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کرنے کے اپنے امکانات کو تقویت دینے کے لیے ایچ 3 راکٹ بنایا۔
ایچ 3 راکٹ تین دہائیوں میں ملک کا پہلا نیا میڈیم لفٹ لانچر، سرکاری اور تجارتی سیٹلائٹس کو مدار میں چھوڑنے اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو فیری سپلائی کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جو ایک بار پہلے بھی 17 فروری کو اڑان بھرنے میں ناکام ہو گیا تھا۔