اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ وفد کے ساتھ ملاقات میں آپسی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) March 6, 2023
چیئرمین این ڈی ایم اے نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ابتدائی وارننگ اور عوامی الرٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ تحقیق کے لیے ماہرین کے تبادلے میں تعاون پر زور دیا۔