ٹوئٹر کی جانب سے مفت ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن فیچر ختم

Published On 21 March,2023 02:21 am

کیلی فورنیا : ( ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے دنیا بھر کے صارفین کیلئے ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن فیچر مفت میں ختم کردیا گیا۔

ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن کے تحت صارفین جب بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ سائن ان کرتے ہیں، تب انہیں اپنے موبائل پر ایک کوڈ موصول ہوتا ہے، جسے وہ لاگ ان کے وقت استعمال کرتے ہیں۔

لیکن اب مذکورہ فیچر کو مفت ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ختم کردیا گیا ہے اور کروڑوں صارفین مذکورہ فیچر سے محروم ہوگئے ہیں تاہم ٹوئٹر پر بلیو ٹک کے حامل صارفین مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ ٹو فیکٹر اتھینٹی کیشن کے تحت ٹوئٹر اکاؤنٹس کو انتہائی محفوظ سمجھا جاتا تھا کیوں کہ کوئی دوسرا فرد کسی کے بھی اکاؤنٹ تک تب تک رسائی نہیں کرپاتا تھا جب تک کہ اس کے پاس کسی کا موبائل بھی نہ ہو۔

Advertisement