گوگل کی جانب سے AI چیٹ بوٹ ’ بارڈ ‘ متعارف

Published On 22 March,2023 05:09 am

کیلی فورنیا: ( ویب ڈیسک ) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی اور آن لائن سرچ انجن گوگل کی جانب سے AI چیٹ بوٹ ’ بارڈ ‘ متعارف کرا دیا گیا، بارڈ صرف کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ان کی عمر 18 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل کے حریف ’ چیٹ جی پی ٹی ‘ کے برعکس بارڈ انٹرنیٹ سے تازہ ترین معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور اس میں ’ Google it ‘ بٹن ہے جو تلاش تک رسائی حاصل کرتا ہے، یہ حقائق کے لیے اپنے ذرائع کا نام بھی چیک کرتا ہے۔

لیکن گوگل نے خبردار کیا ہے کہ بارڈ کی حدود ہوں گی اور یہ غلط معلومات جاری کر سکتا ہے اور تعصب بھی ظاہر کر سکتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ حقیقی دنیا کی معلومات سے سیکھتا ہے، جس میں تعصبات فی الحال موجود ہیں ، یعنی اس کے جوابات میں دقیانوسی تصورات اور غلط معلومات کا ظاہر ہونا ممکن ہے۔

گوگل اپنے ورژن بارڈ کے ساتھ جنریٹو اے آئی ریس میں ایک سست اور زیادہ محتاط رنر رہا ہے ، صارفین کو اسے آزمانے کے لیے رجسٹر ہونا پڑے گا۔

Advertisement