واٹس ایپ نے 6 مشہور ایموجی اینی میٹڈ میں پیش کردیئے

Published On 19 May,2023 09:36 pm

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ غیرمعمولی طور پر نئے فیچرز پیش کررہا ہے اور اب اس کے نئے بی ٹا ورژن میں 6 اینی میٹڈ ایموجیز پیش کی گئی ہیں جو بہت جلد پوری دنیا میں رائج ہوں گی۔

اگرچہ واٹس ایپ کی جانب سے اینی میٹڈ ایموجی کی خبریں کئی ماہ سے زیرِ گردش رہیں لیکن اب واٹس ایپ کی خبردینے والی مشہور ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بی ٹا اِنفو‘ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

کئی صارفین نے واٹس ایپ سے اس کی فرمائش کی تھی اور یہی وجہ ہے کہ اینی میٹڈ ایموجی اب سامنے آچکی ہیں, ان میں سب سے اوپر پارٹی یا تقریب کو ظاہر کرنے والی ایموجی ہے جبکہ آنسو بھرے قہقے، رونے دھونے، حیرت، اچھلتے ہوئے سرخ دل، اور بھڑکتی ہوئی آگ والی قدرے بڑی ایموجی ڈیزائن کی گئ ہے۔ 

Advertisement