اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں سائبر سکیورٹی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سائبر سکیورٹی حملوں سے بچاؤ اور فوری رسپانس کیلئے اہم قدم اٹھا لیا۔
وفاقی کابینہ نے سائبر سکیورٹی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز 2023 کی باضابطہ منظوری دیدی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے 2021 میں رولز کی تیاری کا آغاز کیا تھا، تیاری کا آغاز پیکا ایکٹ 2016، نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی 2021 کے تحت کیا۔
امین الحق نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز، متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گئی، رولزکے تحت وفاق، صوبائی سطح پر سرٹ ٹیموں کی تشکیل دی جائے گی، کمپیوٹر ایمرجنسی ٹیمز کے آپریشن کیلئے سرٹ کونسل کا قیام کیا جائے گا۔