کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ نے پرانی مردم شماری پر انتخابات کرانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی نے نئی مردم شماری کے مطابق انتخابات کا مطالبہ کر دیا، وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے کہا کہ پرانی مردم شماری پر انتخابات کرانا ناقابل قبول ہے۔
آغا حسن بلوچ کا کہنا تھا کہ پرانی مردم شماری پر انتخابات بلوچستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترداف ہے، نئی مردم شماری کے مطابق انتخانات ہونے چاہئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت بلوچستان کی آبادی میں اضافہ ہوا، جس کے باعث سیٹوں میں بھی اضافہ ہوا۔