کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے دالبندین ایئر پورٹ کی تعمیر و مرمت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے توجہ دلانے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دالبندین ایئرپورٹ پر تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائی جائے۔
واضح رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دالبندین ایئرپورٹ کی خستہ حالی پر وزیر اعظم شہباز شریف کی توجہ دلائی تھی، وزیر اعظم نے سول ایوی ایشن حکام کو کام کر کے جلد ایئرپورٹ بحال کرنے کی بھی ہدایت کی۔