ٹی 10 لیگ: پی سی بی کھلاڑیوں کو این او سی دینے سے گریزاں

Published On 17 July,2023 11:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) ٹی 10 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کواین او سی دینےسےگریزاں ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 جولائی سے زمبابوے میں شروع ہونیوالی ٹی 10 لیگ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ریٹائرمنٹ لینے والے کرکٹرز کو بھی این او سی جاری نہیں کیا جارہا۔

متاثرہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اس فارمیٹ کو پسند نہیں کرتے اس لیے این او سی نہیں دے رہے، این او سی کیلئے مسلسل درخواست کررہے ہیں مگر جواب مل رہاہے۔

واضح رہے کہ زِم ایفرو ٹی 10 لیگ 20 جولائی سے زمبابوے میں شروع ہوگی، پانچ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں ہوں گے۔