دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا نیا فنانشل اور ڈسٹری بیوشن ماڈل منظور کر لیا گیا۔
فنانشل ماڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے سے دو گنا زیادہ رقم ملے گی، پاکستان آئی سی سی سے پیسے ملنے والے چار سرفہرست ملکوں میں شامل ہے۔
تر جمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ فنانشل ماڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے سے دو گنا زیادہ رقم ملے گی، یہ رقم ملک میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی پر خرچ کی جائے گی۔