2007 کا آئی فون نیلامی میں ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر میں فروخت

Published On 18 July,2023 04:36 am

نیویارک : ( ویب ڈیسک ) امریکا میں نیلامی کے دوران 2007 کا آئی فون ماڈل ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا۔

عام طور پر جیسے ہی آپ آئی فونز کو دکان سے باہر لے کر جاتے ہیں ان کی قیمت کم ہوجاتی ہے لیکن امریکا میں ایک خاص معاملہ دیکھنے کو ملا جہاں نیلامی کے دوران آئی فون کا پہلا ایڈیشن 4 جی بی ماڈل $190,372.80 میں فروخت ہوا۔

ایل سی جی آکشنز کی جانب سے بولی کو ’’ پاپولر ہائی اینڈ ‘‘ اور ریڈ ہاٹ کلیکٹ ایبل ‘‘ کے طور پر بیان کیا گیا۔

نیلامی میں فروخت ہونے والا ماڈل سب سے پہلے 2007 میں ایپل کے اس وقت کے سی ای او سٹیو جابز کے ذریعہ جاری کیا گیا تھا، ایپل نے 4 جی بی ماڈل کو لانچ ہونے کے صرف دو ماہ بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ اس فروخت کم ہے۔

زیادہ تر لوگوں نے 8 جی بی ماڈل خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ اسی وقت لانچ کیا گیا تھا اور صارفین کو صرف 100 ڈالر میں سٹوریج کی جگہ بھی دوگنی دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ہر چند ماہ بعد ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیو جابز کی یادگار چیزیں نیلامی میں فروخت ہوتی ہیں، انہوں نے رنگین آئی میک کمپیوٹر، آئی پوڈ، آئی فون اور آئی پیڈ کو دنیا میں متعارف کرایا۔