ٹیسلا نے 2 سال کی تاخیر کے بعد پہلا سائبر ٹرک بنا لیا

Published On 16 July,2023 05:51 am

نیویارک : ( ویب ڈیسک ) امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے دو سال کی تاخیر کے بعد اپنا پہلا سائبر ٹرک بنا لیا۔

کمپنی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ ٹیکساس میں قائم الیکٹرک وہیکل مارکر پلانٹ میں دو سال کی تاخیر کے بعد پہلا سائبر ٹرک تیار کر لیا گیا ہے۔

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی جانب سے سائبر ٹرک کی تیاری پر کمپنی کے سٹاف کو مبارکباد پیش کی گئی اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’ مبارک ہو ٹیسلا ٹیم ‘۔

کمپنی نے رواں سال اپریل میں وعدہ کیا تھا کہ وہ سال کے اختتام سے پہلے پہلے سائبر ٹرک متعارف کرائے گی جبکہ مئی میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ کمپنی کو امید ہے کہ وہ ایک سال میں 250,000 ٹرک بنائے گی۔

ٹیسلا سائبر ٹرک کے تین ماڈل بنائے گی، بنیادی ماڈل کی قیمت $39,900 ہوگی جبکہ ٹاپ لائن ٹرک $69,900 میں فروخت ہوگا۔