’ اے آئی ایکس ‘ کا مقصد کائنات کو سمجھنا ہوگا : ایلون مسک

Published On 15 July,2023 06:00 am

نیویارک : ( ویب ڈیسک ) امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی نئی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’ اے آئی ایکس ‘ کا مقصد کائنات کو سمجھنا ہوگا۔

ہفتہ کو 90 منٹ طویل ٹویٹر اسپیسز آڈیو چیٹ میں مسک نے پہلی بار اے آئی ایکس کے لیے اپنے وژن پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ مسک نے اوپن اے آئی اور گوگل جیسی کمپنیوں پر انسانوں کو لاحق خطرات پر غور کیے بغیر ٹیکنالوجی تیار کرنے کا الزام لگانے کے بعد چند روز قبل اپنی نئی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’ اے آئی ایکس ‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ اے آئی ایکس ‘ مائیکروسافٹ، گوگل اور اوپن اے آئی کے متبادل کے طور پر ایک اچھا آرٹیفشل جنرل انٹیلی جنس ’ اے جی آئی ‘ بنانے کی کوشش کرے گی۔

ٹوئٹر سپیس کے دوران مسک نے بتایا کہ اے آئی ایکس اپنی دوسری کمپنیوں، ٹوئٹر اور ٹیسلا (TSLA.O) کے ساتھ مل کر کام کرے گی، کمپنی اپنے AI ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے عوامی ٹویٹس کا استعمال کرے گی اور AI سافٹ ویئر پر Tesla کے ساتھ بھی کام کر سکتی ہے۔

مسک نے کہا کہ اس طرح کے تعلقات کا باہمی فائدہ ہوگا اور یہ خود ڈرائیونگ کی صلاحیتوں میں ٹیسلا کے کام کو تیز کر سکتا ہے۔