نیویارک : ( ویب ڈیسک ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ ‘‘ کے شعبہ انجینئرنگ کے سربراہ الیکس گلیسن مستعفی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق الیکس گلیسن کی رخصتی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے لیے طویل غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہوئی ہے۔
گلیسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ Soapbox پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کے لئے ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ چھوڑ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے Soapbox کی ٹیکنالوجی کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے جنوری 2022 میں گلیسن کی خدمات حاصل کی تھیں۔
Similarweb کے اعداد و شمار کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ ‘‘ کے 607,000 ماہانہ صارفین ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 17 جولائی تک ٹروتھ سوشل پر 5.71 ملین فالوورز تھے جبکہ ٹوئٹر کی جانب سے انہیں معطل کرنے کے وقت ٹوئٹر پر ان کے 88 ملین سے زیادہ فالوورز تھے۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو معطلی کے بعد بحال کر دیا گیا تھا۔