کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئے فیچر کے اضافے کا اعلان کیا ہے جس سے ای میل کو آسانی سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کرنا ممکن ہوگا۔
صارفین اس نئے فیچر کا استعمال انتہائی سہولت کے ساتھ کر سکیں گے، نئی اپ ڈیٹ انسٹال کیے بغیر پچھلی اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد بھی اس نئے فیچر کا تجربہ کیا جا سکتا ہے، وابیٹا انفو ویب سائٹ نے اس نئی اپ ڈیٹ کو ’کمپیٹیبل‘ قرار دیا ہے۔
نئے فیچر سے واٹس ایپ صارفین میسج کے ذریعے موصول ہونے والے 6 ہندسوں کے تصدیقی کوڈ کے بغیر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس میں لاگ ان کر سکیں گے، نیا فیچر بطور خاص ان صارفین کیلئے فائدے مند ہوگا جنہیں نیٹ ورک، سم یا دیگر مسائل کی وجہ سے تصدیقی کوڈ حاصل کرنے میں عارضی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔