ٹیلی گرام نے نئے سال کے آغاز پر متعدد نئے فیچرز متعارف کروا دیے

Published On 02 January,2024 09:08 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) مقبول میسجنگ ایپ ٹیلی گرام میں نئے سال کے آغاز پر متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں میسجنگ ایپ کے لیے کال سکرین کو ری ڈیزائن کرنے، چیٹ بوٹس کو اپ گریڈ کرنے اور دیگر تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا، بلاگ میں بتایا گیا کہ ٹیلی گرام کی کال سکرین کو نئے بیک گراؤنڈز اور انیمیشن کے ساتھ ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ٹیلی گرام میں Thanos Snap effect نامی فیچر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے، اس فیچر سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں ٹیلی گرام میسجز ڈیلیٹ کرنے پر ایک دلچسپ انیمیشن دیکھنے میں آتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ٹیلی گرام بوٹس میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، اب یہ چیٹ بوٹس میسجز پر ری ایکٹ، چیٹس یا ٹاپکس پر ریپلائی اور دیگر متعدد کام خود کرسکیں گے، ان نئے فیچرز کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔