نیویارک: (ویب ڈیسک) سڑک میں لگے چارجز الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ سے الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریز چارج کریں گے۔
گاڑیوں کی وائرلیس چارجنگ کیلئے موبائل فون وائرلیس چارجنگ جیسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، امریکا میں ایسی سڑک تیار کی گئی ہے جس پر سفر کے دوران الیکٹرک کاریں خود بخود چارج ہو جایا کریں گی۔
ڈیٹرائٹ کی اس سڑک کا چوتھائی میل ایسا ہے، جس کے نیچے چارجر لگے ہیں، یہ چارجر الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ کے ذریعے توانائی الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کو منتقل کریں گے۔
یہ ویسی ہی وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی ہے، جیسے موبائل فون وائرلیس چارجنگ کیلئے استعمال ہوتی ہے۔