روسی شہری کا خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم

Published On 06 February,2024 01:56 pm

ماسکو:(ویب ڈیسک) روسی خلا باز اولیگ کونونینکو نے خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اولیگ کونونینکو نے 878 دن 12گھنٹے یا تقریباً ڈھائی سال تک خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

روس کی خلائی کارپوریشن کے مطابق روسی خلا باز نے 4 جنوری کو مقامی وقت رات 8 بجکر 30 منٹ پر اپنے ساتھی روسی خلاباز گیناڈی پڈالکا کا ریکارڈ توڑا ہے۔

اس سے قبل گیناڈی پڈالکا نے 2017 میں 878 دن، 11 گھنٹے، 29 منٹ اور 48 سیکنڈ خلا میں گزارے کا ریکارڈ بنایا تھا جسے اولیگ کونونینکو نے توڑا۔