لندن: (ویب ڈیسک) ناسا کو چاند اور مریخ مشنز کیلئے خلابازوں کی تلاش ہے، ناسا نے والنٹیرز سے درخواستیں طلب کر لیں۔
خواہشمند شہریوں کیلئے درخواستیں 2 اپریل تک وصول کی جائیں گی، امریکی شہری ہونا شرط ہے، انجینئرنگ، بائیولوجیکل سائنس، فزیکل سائنس، کمپیوٹر سائنس یا ریاضی میں ماسٹر ڈگری ہونا لازمی ہے۔
درخواست گزار کا متعلقہ شعبے میں 3 سال کا تجربہ بھی شرائط میں شامل ہے، اہل امیدواروں کو ناسا کے جانسن سپیس سینٹر میں انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائے گا، خلابازوں کو دو سال تک بنیادی سکلز سکھائی جائیں گی۔