امریکی کمپنی نے دنیا کا پہلا اے آئی سافٹ ویئر انجینئر تیار کرلیا

Published On 14 March,2024 05:43 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی کمپنی Cognition نے ڈیوین نامی دنیا کا پہلا اے آئی سافٹ وئیر انجینئر تیار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام کسی سافٹ وئیر انجینئر کی طرح کام کرتے ہوئے کمپیوٹر کوڈ تحریر کرنے سمیت اس سے متعلق دیگر تمام کام کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈیوین اے آئی آپ کی عام ہدایت کو کسی فعال ویب سائٹ یا سافٹ وئیر میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اب تک اس اے آئی پروگرام نے متعدد اے آئی کمپنیوں کے انجینئرنگ انٹرویوز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ فری لانسر کے طور پر حقیقی ملازمتیں بھی کی ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اس پروگرام کو 2294 سافٹ وئیر انجینئرنگ مسائل کے ڈیٹا سے تربیت دی گئی ہے، یہ پروگرام نہ صرف کمپیوٹر مکمل کرنے یا تجویز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ وہ سافٹ وئیر ایپلیکشن کی تیاری اور جاری کرنے کا عمل بھی مکمل کر سکتا ہے۔

یہ وہ صلاحیت ہے جو چیٹ جی پی ٹی یا گوگل جیمنائی جیسے اے آئی پروگرامز میں بھی موجود نہیں، کمپنی نے بتایا کہ ڈیوین اے آئی خودکار طور پر کوڈ ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور صارف کی کمانڈ کو مدنظر رکھ کر سافٹ وئیر پروگرام کی تیاری سمیت دیگر کام کرتا ہے۔