لاہور:(دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹویٹر ) کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹویٹر ) کی بندش کے خلاف جسٹس شاہد بلال حسن نے حافظ شاکر محمود کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹویٹر ) کی بندش کے خلاف درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار کا اپنے موقف میں کہنا ہے کہ آئینی طور پر کسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جاسکتا، ایکس (ٹویٹر) کو بند کرکے آزادی اور بنیادی حقوق چھننے کے برابر ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ایکس کی سروسز کی بندش کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے۔