ریاض: (دنیا نیوز) صحرائے عرب میں بسائے جانے والے سرسبز شہر ’’نیوم‘‘ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، سعودی ولی عہد کے ڈریم پراجیکٹ نے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کی توجہ حاصل کر لی۔
گلوبل پراپرٹی کنسلٹنسی نائٹ فرینک نے افتتاحی ڈیسٹی نیشن سعودی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک تہائی سے زائد تارکین وطن ’’نیوم‘‘ سٹی میں گھرخریدنا چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق "نیوم میگا سٹی" میں ابتدائی طور پر 10 لاکھ افراد رہائش پذیر ہو سکیں گے جبکہ 2030 تک 12 لاکھ اور 2045 تک یہاں کی آبادی 90 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق منصوبے میں دو فلک بوس پراجیکٹس’دی لائن‘ اور ’مرر لائن‘ ریگستان اور پہاڑی علاقوں میں قائم کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیوم نے جدہ سینٹرل اور کنگ سلمان پارک جیسے کئی ارب ڈالرز کے منصوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہاں رہائشیوں کو تمام ضروریات زندگی صرف 5 منٹ کی دوری پر باآسانی دستاب ہوں گی، تمام شہری صرف 20 منٹ میں شہر کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں بآ سانی سفر کر سکیں گے۔