ریاض :(ویب ڈیسک )رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب میں الیکٹرانک گیم ڈیویلپمنٹ کی سرگرمیوں کے تجارتی ریکارڈ 4,371 تک پہنچ گئے۔
جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ تناسب 59 فیصد کی غیر معمولی نمو ریکارڈ کی نشاندہی کرتا ہے، پچھلے سال اسی شعبے کے ریکارڈ کا حجم تقریباً 2742 تک پہنچ گیا۔
وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ تجارتی ریکارڈوں کی تعداد کے لحاظ سے ریاض شہر نے تقریباً 2494 ریکارڈ کیے۔
سعودی عرب کے شہر ریاض کے بعد مکہ 988 ریکارڈز کے ساتھ دوسرے ،الشرقیہ 478 تجارتی ریکارڈ کے ساتھ تیسرے نمبرپررہے۔
علاوہ ازیں مدینہ 137 ریکارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور القصیم سب سے کم 71 کمرشل ریکارڈ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔
واضح رہے سعودی عرب میں الیکٹرانک گیمز کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اس کا حجم 2023 میں 3.75 بلین ریال تک پہنچ گیا تھا اور 2026ء تک اس کے 10 بلین ریال تک پہنچنے کی امید ہے۔