ایلون مسک کا دنیا کا سب سے طاقتور اے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا منصوبہ

ایلون مسک کا دنیا کا سب سے طاقتور اے آئی سپر کمپیوٹر بنانے کا منصوبہ

ذرائع کے مطابق ایلون مسک اس مقصد کے لیے ایک لاکھ این ویڈیا سیمی کندکٹر چپس خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ایلون مسک کی جانب سے اے آئی سٹارٹ اپ ایکس اے آئی کا یہ منصوبہ کمپنی کے سرمایہ کاری کرنے والوں کے سامنے پیش کیا گیا۔

این ویڈیا کے فلیگ شپ ایچ 100 گرافکس پروسیس یونٹس (جی پی یوز) کو استعمال کرتے ہوئے بنائی جانے والی یہ مشین موجودہ جی پی یو کلسٹرز سے کم از کم چار گُنا زیادہ بڑی ہوگی۔