گوگل ملائیشیا میں ڈیٹا سنٹر، کلاؤڈ ریجن کے قیام کیلئے 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریگا

Published On 30 May,2024 11:56 am

کوالالمپور: (ویب ڈیسک ) گوگل ملائیشیا میں اپنے پہلے ڈیٹا سینٹر اور کلاؤڈ ریجن کے قیام کے لیے2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت کی وزارت نےکہا ہے یہ سرمایہ کاری ملک میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں 26,500 ملازمتیں پیدا کرے گی۔

گوگل اور اس کی پیرنٹ فرم الفابیٹ کے صدر اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر روتھ پوراٹ نے کہا ہے کہ کوگل کا پہلا ڈیٹا سینٹر اور گوگل کلاؤڈ ریجن ملائیشیا میں اب تک کی ہماری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ 

یہ سرمایہ کاری ملائیشیا کی حکومت کے ساتھ اپنی کلاؤڈ فرسٹ پالیسی سمیت بہترین درجے کے سائبر سکیورٹی معیارکو آگے بڑھانے کیلئے  ہماری شراکت پر استوار ہے۔