کوالالمپور: (ویب ڈیسک ) ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین بحریہ کا بتانا ہے کہ آج صبح ساڑھے نو بجے نیوی پریڈ کی ریہرسل کے دوران لومت بیس پر حادثہ پیش آیا، افسوس ناک حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔
اس حوالے سے وزیر دفاع کاکہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ملائیشین نیوی کے 90 برس ہونے کی سالگرہ پر ہفتے کو پریڈ کی مشق کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے عملے کے ارکان کی شناخت کی تصدیق کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر پیغام میں کہا کہ پوری قوم اس دردناک حادثے پر سوگوار ہے ۔ انہوں نے وفات پانے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔