برقی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ، کمپنیوں میں جدید بیٹریاں بنانے کا مقابلہ

Published On 02 June,2024 09:24 am

سانیتا گو :(دنیا نیوز) دنیا بھر میں اس وقت الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ بڑھ رہی ہے اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے مابین مؤثر اور جدید بیٹریاں بنانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔

پاکستان میں ہائی برڈ سولر سسٹم کی بات ہورہی ہے جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی کمپنیاں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے جدید بیٹریاں بنانے پر کام کررہی ہیں،جدید بیٹریوں کے حوالے سے پہلا سوال یہ ذہن میں آتا ہے کہ ان میں استعمال ہونے والی بیٹریاں کتنی موثر ہوں گی۔

 صارفین کے اس سوال کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی کمپنیوں کے مابین جدید اورمؤثر بیٹریاں بنانے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے، جدید دور میں دیکھا جائے تو لیتھیم بیٹریوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے، لیتھیم بیٹری کار کا اہم جز ہے اس لیے اس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

چلی میں لیتھیم کے وسیع ذخائر ہیں، یہاں پیدوار کو بڑھانے کیلئے عالمی معاہدے کیے جارہے ہیں، برقی کاروں کیلئے عام طور پر یہ تاثر قائم ہے کہ یہ ماحول دوست ہیں، یہ بات کسی حد تک درست بھی ہو سکتی ہے۔

لیکن لیتھیم کے پراسیس کیلئے آپ کو پانی کے وسیع استعمال کی ضرورت پڑتی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

واضح رہے ٹیکنالوجی کے ماہرین نے آنے والے وقتوں میں لیتھیم کے پراسیس کو آبی ذخائر میں کیلئے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔