اینڈرائیڈ صارفین کیلئے میسجز بھیجنے کے بعد ایڈٹ کا فیچر متعارف

Published On 03 June,2024 08:52 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کی میسجز سے متعلق بڑی مشکل آسان کر دی، اب صارفین اپنے پیغام کو ایڈٹ بھی کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے میسجز بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، نئے فیچر میں دوستوں سے رابطے میں رہنا مزید آسان ہو جائے گا۔

اس حوالے سے گوگل نے خبردار کیا ہے کہ صارفین میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر اپنے پیغام کے متن میں ترمیم کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے میسجز کو ایڈٹ کرنے کا یہ فیچر پہلی بار نہیں دیا جا رہا بلکہ اس کے علاوہ انسٹنٹ ہاٹ سپاٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا جانے والا ہے جس کی مدد سے اینڈرائیڈ ٹیبلٹ یا کروم بک کو فون سے ایک ٹیپ پر جلدی سے جوڑا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کے تحت ایک اور اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گوگل میٹ کالز کے دوران فوری طور پر ڈیوائسز کو تبدیل کر سکیں گے۔