اسلام آباد: (حریم جدون) سوشل میڈیا پر فائر وال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فائر وال سے سوشل میڈیا پرتصویریں، وائس ریکارڈنگ، ویڈیوز کی ڈاؤن لوڈنگ کو بند کیا گیا، فائر وال سے موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کو بھی سلو کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے فائر وال موبائل ڈیٹا پر لگا کر چیک کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات پر پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کو ایشو کلیئرنس کی ای میل کر دی، واٹس اپ اور فیس بک اب اپنی اصل حالت میں بحال ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرائل کے بعد حکومت فائر وال کی خریداری کرے گی جبکہ فائر وال کی خریداری کا اشتہار پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔