گوگل نے صارفین کیلئے4 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

Published On 04 September,2024 07:06 pm

کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) گوگل نے صارفین کیلئے4 نئے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں۔

یہ فیچرز صرف پکسلز فونز تک محدود نہیں رکھے جائیں گے بلکہ زیادہ تر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

پہلا فیچر ٹاک بیک ہے، اس فیچر کے لیے گوگل نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی جیمنائی ماڈل استعمال کیا گیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین تصاویر کی تفصیلی آڈیو وضاحت سن سکیں گے، چاہے آپ کیمرا رول میں تصویر دیکھیں، ٹیکسٹ میسجز یا سوشل میڈیا پر دیکھیں۔

دوسرا فیچر سرکل ٹو سرچ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے فون یا اردگرد چلنے والے گانے کو شناخت کرسکیں گے۔

تیسرا فیچر بھی کافی کارآمد ثابت ہوگا، اس کے ذریعے آپ گوگل کروم پر ویب پیجز کو سن سکیں گے، چاہے ان پر موجود مواد جیسا بھی ہو، یہ فیچر ویب پیجز کو پوڈ کاسٹ میں تبدیل کر دے گا۔

آخری اور چوتھا فیچر اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز کے آپریٹنگ سسٹم کے لیے ہے، اس فیچر سے آپ اسمارٹ واچز میں بھی آف لائن میپس کو استعمال کرسکیں گے۔