لوگوں کو ٹھنڈک پہنچانے کیلئے ایئر کنڈیشنرکے متبادل ٹیکنالوجی تیار

Published On 05 September,2024 09:16 pm

بیجنگ :(دنیا نیوز) چین کے سائنسدانوں نے ائیرکنڈیشنر (اے سی) کی متبادل ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو کمروں کی بجائے لوگوں کو ٹھنڈک فراہم کرکے بجلی کے بلوں میں 50 فیصد کمی لائے گی۔

چین اور ہانگ کانگ کے سائنسدانوں کی جانب سے مصنوعی جِلد پر کیے جانے والے تجربات میں دریافت ہوا کہ اس سے جِلد کا درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو جاتا ہے جبکہ روایتی اے سی کے مقابلے میں 50 فیصد کم توانائی خرچ ہوتی ہے۔

اے سی کسی کمرے یا عمارت کی ہوا کو ٹھنڈا کرتے ہیں مگر اس نئی ڈیوائس کا طریقہ کار بالکل مختلف ہے، یہ ڈیوائس مڈ انفراریڈ ریڈی ایشن کو استعمال کرکے براہ راست لوگوں کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے، اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جرنل سیل رپورٹس فزیکل سائنس میں شائع ہوئے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ روایتی ائیر کنڈیشننگ سسٹمز کے مقابلے میں یہ ڈیوائس 50 فیصد کم توانائی خرچ کرتی ہے جس سے بجلی کے بلوں میں کمی آتی ہے۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے